6 ستمبر 2011 - 19:30

اسلامي جمہوريہ ايران کي فضائيہ کي چار مرحلوں پر مشتمل، فدائيان ولايت تين نامي مشقوں کا شمال مغربي ايران ميں آغاز ہوگيا.

ابنا: فدائيان حريم ولايت تين فضائي مشقوں کا پہلا مرحلہ ، منگل کے روز ، شمال مغربي ايران کے علاقے تبريز ميں فوجيوں اور جنگي طياروں کي شرکت سے شروع ہو گيا - يہ فوجي مشقيں چار دن تک جاري رہيں گي اور ان فوجي مشقوں کا دوسرا مرحلہ ، دس ستمبر سے شروع ہوگا جو تين دن تک جاري رہے گا - فدائيان حريم ولايت تين ، فوجي مشقوں کے دوسرے مرحلےميں جنگي طيارے ، فرضي اہداف پر حملے، جنگي ساز و سامان اور اسلحہ گرانے اور بمباري کي مشق کريں گے - ان فوجي مشقوں ميں قابل غورپہلو يہ ہے کہ ايران ميں بنائے گئے صاعفہ طيارے پہلي بار بھاري فوجي ساز و سامان کو مطلوبہ اہداف پر گرائيں گے اور اسي طرح ، مشقوں کے دوران ، ليزر ميزائلوں اور اسمارٹ اسلحہ جات کے ذريعے ، متحرک اور ٹھہرے ہوئے اہداف کو ، انتہائي ظرافت کے ساتھ نشانہ بنايا جائے گا - فضائيہ کے نائب سربراہ محسن درہ باغي نے اعلان کيا ہے کہ فدائيان حريم ولايت تين فوجي مشقوں کا تيسرا مرحلہ ، ان فوجي مشقوں کا اصل مرحلہ ہے - انہوں نے بتايا کہ يہ مرحلہ تيرہ ستمبر بروز منگل شروع ہوگا اور تين دن تک جاري رہے گا جس کے دوران انتہائي باريکي سے نشانہ بنانے والے اسمارٹ ميزائلوں اور بموں کا ، تجربہ کيا جائے گا - فضائيہ کے نائب سربراہ کے مطابق ان فضائي مشقوں کے چوتھے مرحلے ميں جنگي طياروں اور فوجيوں کي اپني چھاؤنيوں ميں واپسي ہوگي - ان فوجي مشقوں کے چوتھے مرحلےميں ايف چار اور پانچ ، سوخو چوبيس ، ايف سات ، ميگ انتيس اور صاعقہ جيسے مختلف جنگي اور بمبار طيارے نيز سي ايک سو تيس نوعيت کے حمل و نقل کے طياروں کو استعمال کيا جائے گا جبکہ تحقيق اور تصوير کے لئے آر ايف چار بغير پائلٹ کے طياروں کو بھي استعمال کيا جائے گا - فضائيہ کے نائب سربراہ کے اعلان کے مطابق فدائيان حريم ولايت تين فوجي مشقوں کا پيغام ، تمام علاقائي ممالک کے لئے امن و دوستي کا پيغام ہے - انہوں نے کہا کہ چونکہ ان فوجي مشقوں کا پيغام امن و دوستي ہے اس لئے اگر ايران کے دشمنوں نے حماقت کي تو اسلامي جمہوريہ ايران کي فضائيہ سميت مسلح افواج ، ہر قسم کے ممکنہ خطرے کا مقابلہ کرنے کے لئے پوري طرح تيار ہيں اور خطرے کا دندان شکن جواب ديا جائے گا -.............

/169